مہر خبررساں ایجنسی، دینی ڈیسک؛ اربعین حسینی کے موقع پر ہر سال دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین کربلائے معلی میں شہداء کربلا کی زیارت کے لئے آتے ہیں۔ نجف سے کربلا تک زائرین پیدل سفر کرتے ہیں۔ گرم موسم اور لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے بچوں اور ضعیف العمر افراد کو اس موقع پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
بچے سفر کے دوران مختلف چیزوں کو ہاتھ لگاتے ہیں لہذا کھانے کے موقع پر خصوصی طور پر ان کا منہ اور ہاتھ دھونا چاہئے۔
سفر کے دوران متعدد مقامات پر دھول اڑتی ہے جس سے بچے اور ضعیف العمر افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہین لہذا ان مقامات پر بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے بچوں کو ضروری ویکسین ضرور لگوائیے۔
گرم دھوپ اور جلد کی بیماریوں سے بچنے کے لئے بچے کی جلد پر کریم اور لوشن استعمال کریں۔
پورے سفر کے دوران بچوں کو حتی الامکان پرامن مقامات پر رکھیں۔
بچوں کو کھانا کھلانے سے پہلے کھانے کا معیار ضرور چیک کریں تاکہ خراب یا متعفن کھانا کھاکر بچے کا پیت خراب نہ ہوجائے۔
بچے کے اندر انفیکشن یا کسی بیماری کی علامات ظاہر ہوجائیں تو فورا قریبی مرکز طبی امداد سے رجوع کریں۔
سفر سے پہلے اگر بچے کو اسہال، انفیکشن یا فوڈ پوائزن ہے تو سفر میں لے جانے سے گریز کریں۔
گرم موسم کے مطابق بچے کے لئے لباس لے جائیں۔
شیرخوار بچوں کو سفر کے دوران ماں کا دودھ پلائیں۔
بچے کے ہمراہ دوائی وغیرہ ہیں تو اس کو گرمی اور دھوپ سے بچائیں۔
بچوں کے سفر کے دوران ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔
آپ کا تبصرہ